13 مئی 2012 - 19:30

حجت الاسلام ڈاکٹر محمد علی رضا اصفہانی کی تالیف "الگوی تربیتی عاشورا" (عاشورا کا تہذیبی نمونہ) عالمی اہل بیت (ع) اسمبلی کے تعاون سے تھائی زبان میں ترجمے کے بعد تھائی لینڈ سے چھپ کر منظر عام پر آئی ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی – ابنا – کی رپورٹ کے مطابق حجت الاسلام ڈاکٹر محمد علی  رضا اصفہانی کی "الگوی تربیتی عاشورا" (عاشورا کا تہذیبی نمونہ) تھائی لینڈ میں اسلامی جمہوریہ ایران کی کلچرل رائے شماری اور عالمی اہل بیت (ع) اسمبلی کے مالی تعاون  سے تھائی زبان شائع ہوئی ہے۔ ایک ہزار نسخوں پر مشتمل اس کتاب کے مترجم "شیخ محمد شریف کتسومبون" ہیں۔ کتاب میں واقعہ کربلا کے عظیم سانحے اور امام حسین (ع)، ان کے خاندان اور ساتھیوں کی استقامت کو موضوع سخن بنایا گیا ہے۔ کتاب کے مصنف نے کوشش کی ہے کہ اس مقدس واقعہ کی چھان بین اور مثالوں کی صورت میں بعض دروس کو بیان کرکے مسلمانوں کو اس عظیم المیے سے آگاہ کریں۔ مسلمانوں کو چاہیے کہ وہ قیام عاشورا کو ایک تہذیبی نمونہ سمجھتے ہوئے اس سے اپنی زندگیوں اور دنیوی و اخروی کامیابیوں کے لئے استفادہ کریں۔موضوعات: پہلا باب: عاشورا کا تہذیبی نمونہ:۱۔ عاشورا کے سیاسی پہلوؤں سے متعلق دروس؛  ۲۔ امام حسین (ع) کی جنگوں سے مربوط دروس؛  ۳۔ ایجاد مثال؛  ۴۔ آزادی۵۔ تحریک عاشورا میں عورتوں کا کرداردوسرا باب: انسانی نمونے کی بصیرت – انفرادی نمونے کی بصیرت۱۔ عاشورائی عشق کی بصیرت  ۲۔ جانثاری اور استقامت کی مثال ۳۔ عبادت کا سبق ۴۔ امام حسین (ع) کی پائداری اور ثابت قدمی سے متعلق اخلاقی سبقتیسرا باب: دروس و تربیت۱۔ کوفیوں کا امام حسین (ع) کے مقابلے میں آنے کے اسباب؛  ۲۔ قیام عاشورا کی تحریف؛۳۔ امام حسین (ع) کے دشمن کی سزا  ۴۔ ولایت کی امداد کرنے والے  کا انعام؛  ۵۔ وہ آدمی جس نے امام حسین (ع) کی مدد میں تاخیر کی؛  ۶۔ امام حسین (ع) کی امداد میں لوگوں کی کامیابی۔

۔۔۔۔۔

/220-110